پاکستان اور بھارت روس میں ہونیوالی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینگے

پاکستان اور بھارت روس میں ہونیوالی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینگے

بیجنگ(آئی این پی )شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں روس میں ہوں گی ، ان مشقوں میں بھارت اور پاکستان کے فوجی دستے بھی شرکت کریں گے ، یہ پہلا موقع ہوگا کہ بھارت اور پاکستان مشترکہ مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں ۔ چائنہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کی مشترکہ مشقوں کی شرکت ان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہونگی ۔ان مشقوں کا مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد ،تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا ہے ۔ مشقوں کو امن مشن 2018کا نام دیا گیا ہے ۔ مشقیں دہشت گردی کے خلاف علاقائی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردارادا کریں گی۔

مشترکہ مشقیں

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...