لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

اسلام آباد (صباح نیوز) لاہور سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارشوں اور ژالہ باری سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا۔ شدید گرمی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے ناصرف گرمی کی شدت کو کم کردیا بلکہ موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہوگیا،موسم خوشگوا ر ہونے سے لاہو ر کے باسیوں نے سکون کا سانس لیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ، گوجرانوالہ، راولپنڈی ، لاہور،سوات کے مختلف علاقوں مینگورہ، خوازہ خیلہ، اور بری کوٹ میں میں ہلکے بادل چھانے کے بعد بارش نے گرمی کا زور ٹوڑ دیا ، تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ مینگورہ سمیت ضلع بھر میں بادل چھا گئے جب کہ مٹہ اور خوازہ خیلہ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری نے موسم خوشگوار اور ٹھنڈا کردیا۔ مانسہرہ اور اس کے گردونواح میں بھی شدید ترین گرمی کے بعد موسلا دھار اور مسلسل بارش سے روزہ داروں اور گرمی کے ستائے عوام کے چہرے کھل اٹھے جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔سیروتفریح کے لیے مشہور ضلع مری کو صبح سے کالی گھٹاؤں نے ملکہ کوہسارکواپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور دوپہر ہوتے ہی ملکہ کوہسار میں تیزہواں کے ساتھ بارش ژالہ باری شروع ہوگئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بالاکوٹ ایبٹ آباد، راولا کوٹ ، باغ میں بھی شدید آندھی اور بارش کے ساتھ ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنادیا ۔

مو سم خوشگوار

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...