دوست محمد کا نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب اچھا اقدام ہے ،وکلاء برادری

دوست محمد کا نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب اچھا اقدام ہے ،وکلاء برادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخواکی وکلاء برادری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جسٹس(ر) دوست محمدخان کی نگراں وزیراعلی خیبرپختونخواکی حیثیت سے تقرری کے اقدام کوسراہا ہے اوراسے صوبے کے لئے خوش آئند قراردیاہے وکلاء برادری نے توقع ظاہرکی ہے کہ جسٹس (ر) دوست محمدخان اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے انتخابات کے شفاف انعقاد اورصوبے کی بہتری کے لئے حسب سابق اقدامات اٹھائیں گے خیبرپختونخوابارکونسل کے رکن نورعالم خان ٗ قاضی جواد احسان اللہ ٗ بابرخان یوسفزئی ٗ امین الرحمان ٗ ایازخان ٗ سردارعلی رضا ٗ اعجازصابی ٗ اسحاق علی قاضی ٗ جمیل قمرایڈوکیٹ ٗ اوردیگروکلاء برادری نے اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ خیبرپختونخوا کی عدلیہ اوروکلاء کے لئے اعزازکی بات ہے کہ نگراں وزیراعظم جسٹس ر ناصرالملک اورنگراں وزیراعلی خیبرپختونخواجسٹس ر دوست محمدخان دونوں کاتعلق خیبرپختونخوا ٗ عدلیہ اوروکلاء سے ہے بے داغ ماضی کے حامل دونوں شخصیات وکلاء کے کوٹے سے جج مقررہوئے تھے جنہوں نے ہردورمیں انصاف کابول بالاکیااورتمام فیصلے آئین ٗ قانون اورمیرٹ کے مطابق دئیے نگراں وزیراعلی جسٹس(ر) دوست محمدخان کوخیبرپختونخواکی عدلیہ میں مین آف کرائسس کے طورپرجاناجاتاہے جنہوں نے انتہائی کم وقت میں بہترین فیصلے دئیے اوربطورچیف جسٹس پشاورہائی کورٹ لاپتہ افراد سے متعلق کیسزٗ خیبرپختونخواجوڈیشل اکیڈمی کاقیام ٗ موبائل کورٹس ٗ ہیومن رائٹس ڈائریکٹوریٹ کاقیام صوبے کے لئے قابل فخراقدامات ہیں