فاٹا انضمام وقت کی ضرورت اور فاٹا کی ترقی کا اقدام ہے :قبائلی عمائدین

فاٹا انضمام وقت کی ضرورت اور فاٹا کی ترقی کا اقدام ہے :قبائلی عمائدین

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتب فکرنے فاٹا انضمام کو وقت کی ضرورت اور فاٹا کی ترقی کیلئے ایک اہم قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مین سٹریم میں داخل ہونے سے فاٹا کی محرومیاں ختم ہو جائیگی پاراچنار میں فاٹا کی خیبرپختونخواہ میں انضمام کے حوالہ سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے راہنما حاجی نورمحمد، پروفیسر جمیل کاظمی، چیئرمین پاراچنار پریس کلب علی افضل افضال ،تاجر رہنما حاجی روف حسین،جلال بنگش حاجی عمران الدین منصب بنگش محسن طوری اور دیگر راہنماوں نے کہا کہ فاٹا کا خیبرپختونخواہ میں ضم ہونا ایک اچھا قدم ہے اور کے پی میں شمولیت کے بعد نہ صرف پسماندہ قبائل علاقوں کی پسماندگی ختم ہوگی بلکہ عوامی مسائل تیزی سے حل ہونگے عمائدین کا کہنا تھا کہ فاٹا ریفارمز اور خیبرپختونخواہ میں انضمام کی وجہ سے اب قبائل عوام کو بھی وکیل دلیل اور اپیل کا حق مل گیا ہے اور اس حق کے ملنے میں جہاں فاٹا پارلمینٹرئینز سیاسی جماعتوں اور دیگر اداروں نے اپنا کردار ادا کیا وہاں فورسز اور آرمی چیف کی کاوش بھی قابل ذکر ہیں جنکی خصوصی دلچسپی سے قبائل کا انتہائی مشکل اور پیچیدہ مسلہ حل ہوگیا عمائدین نے اس امید کا اظہار کیا کہ فاٹا ریفارمز کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا

مزید : کراچی صفحہ اول