چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے :اقبال ظف رجھگڑا

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ...

صوابی (بیورورپورٹ)گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ موجودہ درپیش چیلنجز اور حالات کے سبب اعلیٰ تعلیمی اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو ایسی قیادت کو پیدا کریں جو اپنے منفرد خصوصیات اور اعلیٰ تعلیم کے باعث پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلام اسحاق انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی میں سالانہ 22 واں کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر 4 پی ایچ ڈی سکالرز کے علاوہ 337 بی ایس اور 53 ایم ایس سمیت 394 طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں ،جبکہ گورنر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو گولڈ میڈلز بھی دئیے ،کانووکیشن کی تقریب میں ریکٹر جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ جہانگیر بشیر ،پروریکٹر اکیڈمک پروفیسرڈاکٹر جمیل النبی ،پروریکٹر ایڈمن فنانس حسن بصیر شیخ ،صدر ساپریٹ انجینئر شمس الملک،سلیم سیف اللہ خان، بورڈ آف گورنر کے ممبران اور طلبا ء کے والدین نے بھی شرکت کی ، گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں درپیش مسائل کو دیکھتے ہوئے ہمیں نتیجہ خیز ریسرچ کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمارے ملک کودرپیش مسائل کا حل ڈھونڈکر نکالا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک ہے اور ہمیں کئی مسائل کو فوراً حل کرنے کی ضرورت ہے ہمارے ماہرین اور ریسرچ کرنے والوں کو کام کرتے وقت یہ مدنظر رکھنا چاہیے کہ جدید تعلیم کے سفر کو جاری رکھنے سے اُنہیں مختلف فیلڈزمیں خاطرخواہ کامیابیاں ملتی ہیں لیکن جن ممالک نے تعلیم کو کوئی اہمیت نہیں دی تو وہ پیچھے رہ گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تسلی بخش بات ہے کہ جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ نے ٹیچنگ اور ریسرچ انجینئرنگ میں کامیابی کا سفر جاری رکھا اور قوم کی بہت خدمت کی ،جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کے بہترین ریکارڈ کے باعث اسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر یاد کیا جاتا ہے ،اس موقع پر ساپریٹ کے صدر انجینئر شمس الملک نے سابق صدر غلام اسحاق خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ہم یہ اعلیٰ ادارہ دیکھ رہے ہیں یہ سب اُن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ،جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر جہانگیر بشر نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے اکیڈمیاں پورے تن و من سے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم منتقل کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دُنیا بھر میں جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ سے فارغ ہونے والے طلبا و طالبات کا بڑا مانگ ہے اور نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اُن کے کو تسلیم کیا ہے ، پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی نے کہا کہ جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ 1993 میں قائم ہوا لیکن مختصر مدت میں دُنیا بھر میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں انسٹی ٹیوٹ تقریباً 1700 طلبا و طالبات انجینئرنگ کے مختلف ڈسپلنزز اور منیجمنٹ سائنسز میں زیرتعلیم ہے ،اب تک تقریباً 4900 طلبا و طالبات نے جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ سے اپنی تعلیم مکمل کی ، آخر میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے 394 طلبا و طالبات میں ڈگریاں دی اور اُنہیں گولڈ میڈلز بھی پہنائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...