حضرت علی کرم اللہ وجہؓ کی یوم ولادت آج ہوگی

حضرت علی کرم اللہ وجہؓ کی یوم ولادت آج ہوگی

ڈیر اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان خلیفہ الرسول داماد نبی حضرت علی شیر خدا کے یوم ولادت کے موقع پر آج اکیس رمضان بروز بدھ کو دربار سدرہ شریف پر خصوصی تقریب بنام عرس شیر خدا کا اہتمام کیا جائے گا۔ سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی دربار کے سجادہ نشین پیر سید محمد انور شاہ گیلانی ہون گے ۔ اکیس رمضان بروز بدھ بعد از نماز عصر شروع ہونے والی اس تقریب میں علما کرام حضرت علی شیر خدا کی علمی بلندیوں اور آپ کے اقوال و اعمال اور انکے ثمرات پر روشنی ڈالیں گے اس موقع پر شرکا عرس شیر خدا کے لیئے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا جائے گا دربار کے خلیفہ پیر حاجی حمید اللہ قادری کی زیر نگرانی سالانہ عرس شیر خدا کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول