شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو بھرپور سپورٹ فراہم کرینگے :نگران وزیر داخلہ

شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو بھرپور سپورٹ فراہم کرینگے :نگران وزیر ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ پرامن انتخابات کرانا ہماری ذمہ داری ہے،شفاف الیکشن یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو پوری سپورٹ دیں گے۔نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے نگران وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول اعظم خان نے کہاکہ پرامن انتخابات کیلئے وزارت داخلہ کے اداروں کو استعمال کریں گے، وفاقی وصوبائی حکومتوں کے ادارے پرامن انتخابات کراسکتے ہیں۔نگران وزیر داخلہ نے کہاکہ عام حالات میں نہیں چاہوں گا کہ فوج کو خواہ مخواہ بلایا جائے، قانون میں گنجائش موجود ہے لیکن انتہائی صورتحال میں اگر ضروری ہوا تو بلالیں گے وگرنہ احتراز کریں گے۔اعظم خان نے بتایا کہ مجھے فون پر بتایا گیا کہ نگران وزیر بنایا جارہا ہے، مجھے پتہ نہیں تھا کہ وزیر بنوں گا جبکہ نہ کسی نے بتایا تھا اور نہ کسی کو کہا تھا۔

نگران وزیر داخلہ

Back to Conversion Tool

مزید : کراچی صفحہ اول