پی ایس پی کے متعدد امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے

پی ایس پی کے متعدد امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس پی کی جانب سے عام انتخابات کیلئے امیدورواں کی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی دفاتر میں انتخابی گہماگمی تیز ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے حلقہ این اے 243اور پی ایس پی کے مرکزی رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی حفیظ الدین نے قومی اسمبلی کے حلقے 250 اور پی ایس 114،وائس چیئرمین پی ایس پی افتخار رندھاوا نے این اے 252 ،ممبر نیشنل کؤنسل ڈاکٹر یاسر نے پی ایس 98،ڈپٹی میئر و رہنما پی ایس پی ارشد وہرہ نے این اے 255 پی ایس 128،ممبر نیشنل کؤنسل طحہ احمد خان نے پی ایس 111 اور محمد سعد صدیقی نے پی ایس 97، ممبر نیشنل کؤنسل محمود عبدالرزاق نے پی ایس 102، نیشنل کونسل کے رکن سید مبشر امام نے این اے 241،پی ایس پی ایلڈرونگ کے صدر عبد الجلیل شیخ نے پی ایس 92 سے کاغذات نامزادگی جمع کرادیئے گئے ہیں اور یہ سلسلے 8جون تک جاری رہے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...