عید الفطر 16جون کو ہونے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

عید الفطر 16جون کو ہونے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے وزارت مذہبی امورکوبھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق سائنسی لحاظ سے 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کی عمر کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کوتفصیلات فراہم کردی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو شب 12:45 پر ہو گی۔ غروب آفتاب سے چاند 39 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا۔ سورج غروب ہونے پر چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی۔ماہرین کے مطابق شوال کا چاند 29 رمضان المبارک بمطابق 14 جون کودکھائی نہیں دے گا، اس سال 30 روزے ہوں گے اور عیدالفطر 16 جون کوہونے کا امکان ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول