بھارت نے معصوم کشمیریوں پر ظلم کا نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے سردار مسعود خان

بھارت نے معصوم کشمیریوں پر ظلم کا نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے سردار مسعود خان

مظفرآباد (بیورورپورٹ)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیرمیں سنٹرل ریزرو پولیس کی جانب سے کشمیری نوجوان قیصر بٹ کو جان بوجھ کر ایک گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے معصوم کشمیریوں پر ظلم و جبر کا ایک نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ وہ اپنے پیدائشی حق ، حق خودارادیت کی جدوجہد سے دستبردار ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، جنہوں نے آج یہاں ایوان صدر میں صدر ریاست سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پلوامہ میں حالیہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، معصوم کشمیریوں کے قتل عام اور پرامن و غیر مسلح کشمیری مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر اور وزیر اعظم دونوں رہنماؤں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی سیاسی اور سفارتی حمایت تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا واحد حل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے۔ دوران ملاقات ؔ صدر نے وزیر اعظم کو 13ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد دی۔ صدرنے آزاد جموں کشمیر کونسل ریفارمز پر دعملدرآمد کو یقینی بنانے اور انتظامی و مالیاتی اختیارات کی آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کو آزادانہ منتقلی کے لئے ایک فریم ورک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...