لساں بیلہ نور شاہ کا ٹرانسفارمر خراب ‘عوام کو مشکلات کاسامنا

لساں بیلہ نور شاہ کا ٹرانسفارمر خراب ‘عوام کو مشکلات کاسامنا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)لساں بیلہ نور شاہ کا ٹرانسفارمر خراب ‘رمضان المبار ک کے دوران اہل علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا‘کم وولٹیج کے باعث شہریوں کی قیمتی الیکٹرانکس اشیاء جل گئیں۔ٹرانسفارمر نصب کرکے بجلی وولٹیج بحال کرنے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق لساں بیلہ نور شاہ کا ٹرانسفارمر فروری میں جل گیا تھا ۔ علاقہ کو دوسرے ٹرانسفارمر کیساتھ منسلک کردیاگیا جس کے باعث وولٹیج انتہائی کم ہے اور بجلی بار بار ٹرپ کرجاتی ہے۔ شہریوں کی قیمتی الیکٹرانک اشیا ء جل گئی ہیں۔ شہریوں نے وزیراعظم سے سوال کیا ہے کہ کیا یہی گڈ گورننس ہے۔ افسران کے گھروں میں تو لگا تا ربجلی ہوتی ہے لیکن عام شہریوں کو کم وولٹیج بجلی بھی مکمل دستیاب نہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسفارمر جلد نصب کرکے مسئلہ حل کیا جائے ۔ اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے۔

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر