سعودی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس اجراء کی ویڈیو وائرل

سعودی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس اجراء کی ویڈیو وائرل

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔سعودی عرب میں پہلی بار کسی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار ایک خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس دے رہا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں ان سعودی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں جو پہلے ہی غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس رکھتی ہیں۔سعودی ٹریفک حکام نے ان خواتین کے دستاویز کا جائرہ لیا اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کے بعد 10خواتین کو سعودی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔

لائسنس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...