آزادحکومت کا گاڑیوں کاریکارڈکمپیوٹرائزڈ کرنیلئے نجی کمپنی سے معائدہ

آزادحکومت کا گاڑیوں کاریکارڈکمپیوٹرائزڈ کرنیلئے نجی کمپنی سے معائدہ

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر حکومت نے آزاد ریاست بھر میں ہزاروں گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے نجی آئی ٹی کمپنی سے معاہدہ کر لیا ۔ کمپیوٹرائزیشن کے منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے چیئرمین ٹرانسپورٹ اتھارٹی راجہ محمد عباس خان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ندیم احمد جنجوعہ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چوہدری ثاقب علی نے قلیل مدت کے اندر پراجیکٹ پر عملدرآمد بھی شروع کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے عوام کے مفاد میں ایک اور شاندار قدم اٹھا لیا ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ جو پبلک سروس گاڑیوں کو ریگولرائز کرتا ہے کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کا معاہدہ سی ڈیجیٹل کمپنی کے ساتھ مکمل طے پا گیا معاہدہ کی اس تکمیل کے منصوبہ پر کام کا آغاز ہو گیا ۔ محکمہ کی پریس ریلیز کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ جو قریب30ہزار پبلک سروس گاڑیاں ریگولرائز کرتا ہے کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد جہاں ریاستی آمدن میں آضافہ ہو گا ۔ وہاں ٹرانسپورٹرزکے مابین جھگڑوں اور استحصال کا خاتمہ بھی ہو جائیگا۔ 1968میں قائم ہونے والا محکمہ ٹرانسپورٹ جس میں افرادی قوت اور دیگر وسائل کی انتہائی کمی کے باوجود چیئرمین ٹرانسپورٹ اتھارٹی راجہ محمد عباس خان اور نوجوان آفیسر ندیم احمد جنجوعہ اورچوہدری ثاقب علی نے پلاننگ ونگ کی عدم موجودگی کے باوجودچارہ ماہ کی قلیل مدت میں پراجیکٹ مکمل کروا یا ہے ۔ عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹرز نے اس احسن اقدام کو بے سراہا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...