اکلاس سے فارغ32ڈپوگارڈزکا ایوان صحافت کے باہراحتجاجی دھرنا

اکلاس سے فارغ32ڈپوگارڈزکا ایوان صحافت کے باہراحتجاجی دھرنا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)اکلاس سے فارغ کیے جانے والے محکمہ جنگلات کے 32ڈپو گارڈز کا مرکزی ایوان صحافت کے باہر احتجاجی دھرنا شروع ،پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق وزیر سید بازل نقوی ،مسلم کانفرنس کے میر امتیاز احمد،سجاد عباسی ۔سید یاسر نقوی ،پی ٹی آئی کے سابق امید وار اسمبلی لیاقت قیوم عباسی ،کا احتجاجی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے میں پہنچ گئے جبکہ وزیر ایم سی ڈی پی بیرسڑ افتخار گیلانی مظاہرین سے نظریں چراکر گزر گئے ،مظاہرین کا شدید احتجاج ،چار نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان ،ضلع نیلم اور مظفرآباد کے ملازمین پیسے نہ ہونے کے باعث دربار شاہ عنایت ولی پر افطار وسحری کرنے پر مجبور ہیں ،مظاہرین نے کتبے ،بینرز ،پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے گزشتہ روز 32ڈپو گارڈ نے محکمہ جنگلات کے مرکزی دفتر بینک روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی اور مرکزی ایوان صحافت کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا ،ملازمین کا کہنا ہے کہ اکلاس سے سینکڑوں ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کیا گیا مگر ہمارے ساتھ ظلم وناانصافی کی گئی ہمیں دس ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کی گئیں ہیں ،ہمارے بچے بھوکے مر رہے ہیں عید کی خوشیوں سے بھی محروم ہیں ہم مطالبات پورے ہونے تک احتجاجی کیمپ ختم نہیں کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...