ڈی سی ،ایس پی کابالائی نیلم کادورہ،سیاحوں کیلئے سہولیات کاجائزہ لیا

ڈی سی ،ایس پی کابالائی نیلم کادورہ،سیاحوں کیلئے سہولیات کاجائزہ لیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کابالائی نیلم کادورہ، سیاحتی مقامات پر سیاحوں کیلئے سہولیات کاجائزہ،شاردہ دریائے نیلم بغیر این او سی کشتیاں چلانا ممکن قراردیدیا، کیل تااڑنک کیل کیبل کار بند کرنے اور شاردہ بازار میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی،شاردہ پل کی کی مرمتی کاحکم، سیاحوں کولوٹنے والے گیسٹ ہاؤسز کیخلاف شکایت پر گیسٹ ہاؤسز سیل کرنے کا عندیہ دیدیا،سیاحوں کو شہریوں ہر قسم کی سہولیات پہنچانے کیلئے انتظامیہ کلیدی کردار اداکریگی، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نیلم شاہد محمود اورایس پی نیلم نے بالائی نیلم کادورہ کیا۔ شاردہ کے مقام پرسیاحتی مقامات کاجائزہ لیتے ہوئے دریائے نیلم پر بغیر این او سی چلنے والی کشتیوں پر پابندی اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کی رکاوٹ بنے والی شاردہ بازار میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر پابندی، سیاحوں کو رہائش اور کھانوں میں لوٹ مار کی شکایت پر انہوں نے گیسٹ ہاؤسز مالکان کو مطلع کیاکہ گیسٹ ہاؤسز کی لوٹ مار پر اب جرمانہ نہیں بلکہ گیسٹ ہاؤسز ہی سیل کیئے جائیں گے،انہوں نے دکانداروں کو ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا بھی حکم دیا۔ قانون شکنوں کیخلاف سخت کارروائی کابھی حکم دیدیاہے، شاردہ، کیل، دودھنیال,،دوسٹ، بازاروں کوصاف ستھرارکھنے کی ہدایت جاری، افطارپارٹی کے موقع پر عمائدین، انتظامیہ سے آفیسران کاخطاب،تفصیلا تکے مطابق ڈپٹی کمشنر نیلم اور ایس پی نیلم نے بالائی نیلم کادورہ کرنے کے موقع پر شاردہ اور کیل میں سیاحوں کوپیش آنیوالی مشکلات کاجائزہ لیتے ہوئے شاردہ دریائے نیلم پر چلنے والی ناکارہ کشتیوں پرپابندی عائد کی اور شاردہ بازار میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے، جبکہ مرکزی پل شاردہ پر بلاسٹنگ کے باعث پتھر لگنے سے تباہ چاردیں بھی تبدیل کرنے کی ہدایت دیدی ہے، اس موقع پر انہوں نے کیل تااڑنک کیل کیبل کارکو کٹھارہ ہونے اور بقایا جات کی عدم ادائیگی پر بھی بند کردیا۔اور گیسٹ ہاؤسز، ہوٹل مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کردار اداکریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر