پی ٹی آئی شفاف انتخابات چاہتی ہے ،فردوس شمیم

پی ٹی آئی شفاف انتخابات چاہتی ہے ،فردوس شمیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بر وقت اور صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کے خلاف یہ پروپیگنڈہ کہ ہم انتخابات میں تاخیری حربے آزما رہے ہیں، سراسر غلط ہے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی میں پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے گفتگو کے دوران کہیں۔ اس موقعے پر پی ٹی آئی کراچی ویمن ونگ کی صدر صائمہ ندیم، سیکریٹری اطلاعات شہزاد قریشی ، سربلند خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیاں ہمارے مؤقف کو جانتے ہوئے بھی انجان بننے کی کوشش کرتی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہر صورت انتخابات کو صاف و شفاف اور اپنے وقت پر چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حلقہ بندیوں کا معاملہ طوالت پکڑ رہا ہے ، لیکن تمام سیاسی پارٹیوں اور اہم سیاسی رہنماؤں کو سر جوڑ کر اس مسئلے کا حل نکالنا چاہئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر