تحریک انصاف بااختیار مقامی اداروں پر یقین رکھتی ہے ،خرم شیر زمان

تحریک انصاف بااختیار مقامی اداروں پر یقین رکھتی ہے ،خرم شیر زمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان بھر میں مضبوط اور بااختیار مقامی اداروں پر یقین رکھتی ہے ۔ خیبر پختونخوا ہ کی طرح سندھ میں بھی مقامی حکومت اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط کیا جائے گا۔پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس ‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے سابق پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت اس صوبے میں مقامی اداروں کے لئے حقیقی بہتری کے منصوبوں پر عمل درآمد کرے گی۔ سندھ میں موجودہ مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے بھر میں مقامی اداروں کو بااختیار بنانے کے مخالف نظریے پر عمل پیرا ہیں ۔ مقامی حکومت کے سیکشن کے ذریعے صوبائی حکومت کے ہاتھوں کنٹرول اور اختیار کو برقرار رکھتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر