میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود پرائمری سکول ٹیچر بھرتی نہ کرنے پر جواب طلب

میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود پرائمری سکول ٹیچر بھرتی نہ کرنے پر جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین چمکنی اورجسٹس ابراہیم خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے میرٹ پرپورااترنے کے باوجود شہری کو پرائمری سکول ٹیچربھرتی نہ کرنے پر ای ڈی او اورڈائریکٹرایجوکیشن پشاورکونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاعدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز دانیال اسدچمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست گذار محمدریاض کی رٹ پرجاری ک ئے اس موقع پرعدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذارکاتعلق یونین کونسل22سوڑیزئی بالا سے ہے جس نے پرائمری سکول ٹیچر کی پوسٹ پربھرتی کے لئے درخواست دی تھی تاہم متعلقہ حکام نے میرٹ پرپورااترنے کے باوجود یونین کونسل 22کو چھوڑ کراس کی جگہ یونین کونسل51 اور67سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو بھرتی کیاگیاہے لہذادرخواست گذارکوبھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں عدالت عالیہ نے ای ڈی او اورڈائریکٹرایجوکیشن پشاورکونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر