سابق وزیراعلی اور ان کے وزراء نے علی بابا چالیس چور کا کردار ادا کیا ، پرویز خان
نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور این اے 25سے پیپلز پارٹی کے نامز د امیدوار خان پرویز خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویزخٹک اور ان کے وزراء نے خیبر پختونخواہ میں علی باباچالیس چوروں کے ٹولے کا کردار ادا کرتے ہوئے قومی خزانے کو بڑی بیدردی سے لوٹتے ہوئے صوبے کو تین سو ارب روپے کا مقروض بنا دیا ہے اورخود بی آر ٹی پشاور ، بلین ٹری ، مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیس اور معدنیات میں اربوں روپے کا کرپشن کیا اور بہت جلد احتساب کے شکنجے میں آکر جیل میں ہوں گے کیونکہ ان کے خلاف سابق ایم پی اے ضیا ء اللہ آفریدی نے کرپشن کی تمام ریکارڈصوبائی اسمبلی کو فراہم کر چکا ہے دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے پرویز خٹک خود اپنے گریبان میں جھانکے انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی فطرت ڈانگے تک محدود ہے ان خیالات کا اظہار خان پرویز خان نے نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے نوشہرہ میں 5سالہ دور حکومت میں نوشہرہ کے عوام کیلئے کوئی ایک میگا ء پراجیکٹ مکمل کرکے تو دکھائیں انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے عوام اب کسی کے جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں گے انہوں نے ضلع نوشہرہ کی کونسی پسماندگی دور کی کہ اب وہ دعوے کر رہے ہیں کہ این اے 25سے اس لئے انتخاب لڑرہا ہو کہ یہاں کی پسماندگی دور کر سکوں انہوں نے تو صرف اپنے ہی چہیتوں کو ٹھیکوں کے زریعے کروڑ پتی بنا کر کرپشن کے تمام ریکارڈ تھوڑ دئیے اوررشتہ داروں کو اسمبلی ممبران بنا دیا ہے یہی پرویز خٹک کا میرٹ ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ضلع نوشہرہ کے عوام پرویز خٹک اور ان کے خاندان کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے کیونکہ عمران خان اور پرویز خٹک دونوں نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے اور خیبرپختونخوا کی داراحکومت پھولوں کے شہرپشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ۔