بٹ خیلہ میں ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کیخلاف عوام مشتعل

بٹ خیلہ میں ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کیخلاف عوام مشتعل

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) یونین کونسل طوطہ کان میں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کے خلاف علاقے کے عوام کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوکرسڑکوں پرنکل آئیں اورمحکمہ واپڈاکے خلاف شدیدنعرہ بازی کرکے روڈ بلاک کردی اسسٹنٹ کمشنر اورصوبیدارمیجر نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرکے مظاہرین پرامن طریقے سے منتشرہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تین بجلی گھروں کے سرزمین ضلع مالاکنڈمیں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ عروج پرہے یونین کونسل پیرخیل اورطوطہ کان میں بجلی کے لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کی وجہ سے عوام کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوکر سڑکوں پرنکل آئیں اوراحتجاجی مظاہرہ کیامظاہرے سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے نامزدامیدواراعجازعلی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ واپڈانے ایک سازش کے تحت یہاں کے عوام پرظالمانہ لوڈشیڈنگ مسلط کی گئی ہے حالانکہ مالاکنڈتین بجلی گھروں کاسرزمین ہے اوراپنے ضرورت سے زیادہ بجلی پیداکرنے والاضلع ہے مگر افسو س کے محکمہ واپڈاوالوں نے سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ یہاں کے عوام پرمسلط کی گئی ہے جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے اس موقع پراے سی خرم پرویزاورصوبیدارمیجر عبدالوہاب نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرکے مظاہرین پرامن طریقے سے منتشرہوگئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر