کراچی ، رینجرز چوکی پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے منگھوپیر نادرن بائی پاس کے قریب رینجرز چوکی پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ہفتے کی شام منگھو پیر نادرن بائی پاس کے قریب رینجرز اہلکاروں پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ رینجرز حکام کی مدعیت میں سی ٹی ڈی آپریشن سیل میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ، مقابلے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔