سندھ ہائیکورٹ، کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ

سندھ ہائیکورٹ، کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ،سابق ڈائریکٹر رؤف اختر فاروقی نے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے عدالت نے 14 جون تک رؤف اختر فاروقی کے خلاف مکمل ریکارڈ طلب کرلیا روف اختر فاروقی کے وکیل مرتضی وہاب نے کہاکہ رؤف اختر فاروقی ضمانت پر بچوں کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں،روف اختر نام ای سی ایل سے خارج اور پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے،نیب کا الزام ہے کہ رؤف اختر فاروقی پر کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیاں اور زمین کی الاٹمنٹ کے الزامات ہیں، رؤف اختر فاروقی نے عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر