الیکشن کممیشن کا نگران وزیراعلی کا انتخاب دانشمندانہ فیصلہ ہے ، حیدر ہوتی

الیکشن کممیشن کا نگران وزیراعلی کا انتخاب دانشمندانہ فیصلہ ہے ، حیدر ہوتی

 پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرا امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان کی بطور نگران وزیر اعلیٰ نامزدگی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اس مدبرانہ فیصلے کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں ، اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس دوست محمد خان بہترین عہدوں پر تعینات رہے ہیں اور امید ہے کہ اپنے نگران دور حکومت میں بھی آئینی قانونی اور غیر جانبداری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور موجودہ نگران دور حکومت میں ہونے والے اہم ترین انتخابات کو غیر جانبدار اور شفاف بنانے میں اپنا عملی اور مؤثر کردار ادا کریں گے ۔پارٹی رہنماؤں نے توقع ظاہر کی کہ نگران وزیر اعلیٰ اپنی کابینہ کے انتخاب میں ایمانداری ، دیانتدار، قابل ،غیر جانبدار اور غیر متناذعہ شخصیات کا انتخاب کریں گے اور ایسی ٹیم تشکیل دیں گے جسے صوبے کے مسائل و مشکلات کا ادراک ہو ، انہوں نے کہا کہ نگران دور حکومت کے قلیل ترین عرصہ میں بھی یہی توقع رکھی جا سکتی ہے کہ جسٹس دوت محمد خان منجھے ہوئے تجربہ کار ،پیشہ ور اور باصلاحیت انسان ہیں لہٰذا وہ اپنی استطاعت کے مطابق صوبے کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...