قومی وطن پارٹی کا بونیر کے کے ایک قومی اور تین صوبائی امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا اعلان

قومی وطن پارٹی کا بونیر کے کے ایک قومی اور تین صوبائی امیدواروں کو میدان میں ...

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قومی وطن پارٹی نے بونیر کے ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی نشستوں پر امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا اعلان کردیا گیا ۔ضلع صدر ریٹائیرڈ پروفیسر حمید الرحمان خان نے حلقہ پی کے 21 کے امیدوار خلیل خان کے ساتھ الیکشن کمیشن بونیر کے دفتر سے باہر ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی کے 20 کے لئے طاہر علی اف ایلئی ۔حلقہ پی کے 21 کے لئے خلیل خان ۔حلقہ پی کے 22 کے لئے بخت بلند خان اور قومی حلقہ این اے 9 کے لئے میں نے خود کاعذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پار ٹی کسی کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمارے رابطے جاری ہیں ۔الیکشن اتحاد کی صورت میں ہمار ا کوئی بھی امیدوار اپنے سیٹ سے دستبردار ہو سکتا ہے ۔ضلعی صدر نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی مشر افتاب اخمد خان شیرپاؤ پختوتوں کی امیدوں کی واحد کرن ہے ۔پختون قوم کے نام پر ووٹ لینے والے ناکام ہو چکے ہیں ۔تبدیلی کے دعویدار وں کو بھی پختونوں کو ازمالیا ہے ۔انشاء اللہ قومی وطن پارٹی ائندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر