کوہاٹ، خواتین ایس ایس ٹی امید واروں کی عارضی میرٹ لسٹ آویزاں

کوہاٹ، خواتین ایس ایس ٹی امید واروں کی عارضی میرٹ لسٹ آویزاں

پشاور( سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم کوہاٹ نے این ٹی ایس کے ذریعے ایس ایس ٹی سائنس اور جنرل سائنس کا امتحان دینے والی خواتین امیدواروں کی عارضی میرٹ لسٹ آویزاں کردی ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کے دفترسے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ امیدواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے دفتر کے باہر بورڈ پر آویزاں کی گئی عارضی میرٹ لسٹ میں نام و دیگر کوائف دیکھے جا سکتے ہیں۔اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ عارضی میرٹ لسٹ پر کسی بھی اعتراض کی صورت میں دفتر ہذا سے 11جون 2018 تک اپیل کی جاسکتی ہے جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی امیدوار کی اپیل کو زیر غور نہیں لایاجائے گا۔اس امر کا اعلان آج یہاں سے جاری کردہ حکم نامے میں کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر