بونیر میں پی ٹی آئی کا مرکزی رہنماء پر فائرنگ، قبائلیوں کی شہادت کیخلاف مظاہرہ

بونیر میں پی ٹی آئی کا مرکزی رہنماء پر فائرنگ، قبائلیوں کی شہادت کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیرڈسٹرکٹ رپورٹر)پحتون تحفظ مومنٹ کے مرکزی قائید علی وزیر پر جنوب وزیر ستان وانا میں طالبان اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ سے دس افراد کی شہادت اور درجنوں زخمیوں کے واقعہ کے خلاف بونیر پی ٹی ایم کے رہنماؤں محبوب ایوب ایڈوکیٹ ،یو نین کونسل امازی کے ناظم اقبال خان اور اقبال خان اف پنجتار نے بونیر پویس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محبوب ایوب ایڈوکیٹ اور اقبال خان نے کہا کہ جنوب وزیر ستان میں علی وزیر اورپی ٹی ایم کے کارکنوں پر جو قاتلانہ حملے کئے گئے ہیں ۔ہم اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ پختونوں کے ساتھ مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے ۔خیبر پختون خواہ میں مزید دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے ۔پورے پاکستان میں پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔مظاہرین نے پریس کلب سے ڈگر پل تک واک کیا اور ملک کے سیکورٹی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کی ۔انہوں نے کہا کہ اگر پختونوں پر مزید ظلم کئے گئے توہم اسکے خلاف پورے ملک میں مظاہرے کریں گے ۔