ہمارے لوگوں کودوسری جماعتوں میں شامل کیاجاتا ہے توکوئی نوٹس نہیں ہوتا ویسے ہربات پرازخودنوٹس لیاجاتا ہے،نواز شریف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ جب ن لیگ کے لوگوں کودوسری جماعتوں میں شامل کیاجاتا ہے توکوئی نوٹس نہیں ہوتا ویسے ہربات پرازخودنوٹس لیاجاتا ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا گیا،کیا کوئی ایسی مثال موجود ہے کہ پارٹی ٹکٹ سے محروم کیا گیا ہو؟۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے زندگی بھر کے لیے نااہل کیا گیا،دھاندلی کا آغاز اس دن ہوا جب مجھے مسلم لیگ ن کی صدارت سے ہٹایا گیا اور قبل از وقت انتخابات دھاندلی کا آغاز ہو چکا ہے،ملک میں قبل از وقت انتخابات دھاندلی کی بحث چلتی رہتی ہے،نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جب ن لیگ کے لوگوں کودوسری جماعتوں میں شامل کیاجاتا ہے کوئی نوٹس نہیں ہوتا ویسے ہربات پرازخودنوٹس لیاجاتا ہے۔