اصغر خان کیس: سپریم کورٹ کا نواز شریف کو ایک گھنٹے میں پیش ہونیکا حکم

اصغر خان کیس: سپریم کورٹ کا نواز شریف کو ایک گھنٹے میں پیش ہونیکا حکم
اصغر خان کیس: سپریم کورٹ کا نواز شریف کو ایک گھنٹے میں پیش ہونیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں نواز شریف کو ایک گھنٹے میں طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اصغرخان کیس کی سماعت کی،سابق وزیراعظم نوازشریف عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے دوران سماعت کہاکہ میاں نوازشریف کا کوئی پتہ کرکے بتائے وہ کہاں ہیں،اگر وہ اسلام آباد میں ہیں تو ایک گھنٹے میں پیش ہوں۔
یاد رہے رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں 31 فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، دوسری جانب عابدہ حسین، الطاف حسن قریشی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے جن شخصیات کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں الطاف حسین، جاوید ہاشمی، جام معشوق، اجمل خان، آفاق احمد، خورشید شاہ، غلام مصطفیٰ کھر، سراج الحق، سیکرٹری داخلہ، دفاع اور ڈی جی ایف آئی اے بھی شامل ہیں۔