آٹھ ملازمین کو ترقی نہ دینے کیخلاف دائر درخواستیں چیئرمین نیشنل ہائی وے کو بھجوا دی گئیں

آٹھ ملازمین کو ترقی نہ دینے کیخلاف دائر درخواستیں چیئرمین نیشنل ہائی وے کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے نیشنل ہائی وے کے آٹھ ملازمین کو جونیئر کلرکوں کے عہدوں پر ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواستیں چیئرمین نیشنل ہائی وے کو بھجوا دیں اور حکم دیا کہ درخواستگزاران کوسن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ظہیر احمد اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں ملازمین کو ترقی نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملازمین نیشنل ہائی وے میں طویل عرصے سے درجہ چہارم پر کام کر رہے ہیں۔ ملازمین کوپالیسی کے باوجود میرٹ پر ترقی دے کر جونیئر کلرک نہیں بنایا جا رہا۔
چیئرمین نیشنل ہائی وے