محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں 15 جون سے 30 جون تک پری مون سون کی بھر پور بارشیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق شدید گرمی سے ستائے پنجاب کے باسیوں کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب میں 15 جون سے 30 جون تک پری مون سون کی بھر پور بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی بھی ہوجائے گی تاہم حبس میں اضافہ ہو جائے گا جب کہ مون سون سیزن میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...