اصغر خان کیس :نوازشریف احتساب عدالت سے سپریم کورٹ روانہ

اصغر خان کیس :نوازشریف احتساب عدالت سے سپریم کورٹ روانہ
اصغر خان کیس :نوازشریف احتساب عدالت سے سپریم کورٹ روانہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اصغرخان کیس میں پیشی کیلئے سپریم کورٹ جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے تھے اور سابق وزیراعظم نوازشریف عدالت میں پیش ہوئے تو دوسری طرف سپریم کورٹ نے اصغرخان کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو طلب کر لیا۔

احتساب عدالت میں شریف خاندان کےخلاف ریفرنس میں وقفے پر جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو جانے کی اجازت دے دی اورآج کی باقی عدالتی کارروائی سے استثنیٰ دے دیا گیااس پر نوازشریف سپریم کورٹ روانہ ہو گئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد