ریحام خان کی کتاب نہیں پڑھی، اخباروں میں پڑھ رہا ہوں: نوازشریف

ریحام خان کی کتاب نہیں پڑھی، اخباروں میں پڑھ رہا ہوں: نوازشریف
ریحام خان کی کتاب نہیں پڑھی، اخباروں میں پڑھ رہا ہوں: نوازشریف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں پیشی پر آئے نواز شریف کا ریحام خان کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ریحام خان سے متعلق میں خود اخباروں میں پڑھ رہا ہوں،ان کی کتاب سے متعلق عمران خان یا ان کے لوگوں کو معلوم ہو گا مجھے نہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی پر آئے نواز شریف کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کا کہنا تھا کہ قبل از انتخابات دھاندلی کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب مجھے پارٹی کی صدارت سے ہٹایا گیا تھا۔ ریحا م خان سے متعلق ایک سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس کی کتاب سے متعلق عمران خان یا ان کے لوگوں کو معلوم ہو گا مجھے نہیں میں تو کتاب کے بارے خود اخباروں میں پڑھ رہا ہوں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...