یو اے ای میں کام کرنے والے ہزارہ ڈویژن کے لوگوں کا اجتماع

یو اے ای میں کام کرنے والے ہزارہ ڈویژن کے لوگوں کا اجتماع
یو اے ای میں کام کرنے والے ہزارہ ڈویژن کے لوگوں کا اجتماع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں کام کرنے والے ہزارہ ڈویژن کے لوگوں کی نمائندہ تنظیم ’’ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم‘‘ کی طرف سے دبئی کے ایک ہوٹل میں افظار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔

افطار ڈنر کا اہتمام ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کے صدر راجہ ابو بکر آفندی نے کیا تھا جس میں خلیل بونیری ، سعید خان مندوخیل ، طارق اعوان ، نیاز علی جدون ، عاشق خان سواتی ، نبارس تنولی ، عدیل احمد ، اظہر اقبال اعوان ، نبیل اعوان ، راجہ کامران ، سعید عالم ، محمد سلیم ، منیر اعوان ، محمد صدیق ، بختاور ، راجہ وسیم ، سوید بلوچ ، مظہر بلوچ ، جنید عباسی ، سروار سلیم ، محمد الطاف ، شمریز اعوان ، ارشد محمود ، ولید اعوان ، سجاد احمد ، خلیل بیگ ، وجاہت نادر اور شفاعت کے علاوہ دیگر متعددلوگوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ہزارے وال کے ایک لکھاری شاہنواز سواتی کی کتاب ’’مہتابیاں‘‘ کی تقریب رونمائی بھی کی گئی ۔ تقریب رونمائی کے وقت فورم کے ممبران کی تعداد موجود تھی ۔ کتاب کی رونمائی کے وقت اس کے رائٹر کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ افطار ڈنر سے پہلے اور بعد میں ہزارے وال اوور سیز پاکستانیز فورم کی سابقہ اور موجودہ کارکردگی کو زیر بحث لیا گیا جبکہ متفقہ رائے سے نبارس خان تنولی کو فورم کا چیئرمین منتخب کیا گیا ۔ جبکہ دیگر عہدیداران میں اظہر اقبال مرکزی جنرل سیکرٹری ، ہارون مغل چیئرمین الفجیرہ، نبیل خان ابو ظبی ، سردار سلیم عجمان ، نیاز علی جدون صدر دبئی ، عاشق سواتی صدر عجمان اور عدیل خان جنرل سیکرٹری عجمان منتخب کیے گئے ۔

مزید :

عرب دنیا -