کاروباری انوسٹمنٹ کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا موزوں ترین ملک ہے: خان ھشام بن صدیق

کاروباری انوسٹمنٹ کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا موزوں ترین ملک ہے: خان ھشام بن ...
کاروباری انوسٹمنٹ کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا موزوں ترین ملک ہے: خان ھشام بن صدیق

  

ریاض (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان ھشام بن صدیق کا کہنا ہے کہ کاروباری انوسٹمنٹ کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا موزوں ترین ملک ہے، پاکستانی کاروباری حضرات کو چاہئیے کہ وہ اپنے ملک میں کاروبار کو فروغ دیں ۔

سفارت خانہ پاکستان میں سعودی عرب میں مقیم کاروباری حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے سفیر خان ھشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک پاکستانیوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے ملک میں کاروبار کو فروغ دیں، اس وقت پاکستان انوسٹمنٹ کے اعتبار سے دنیا کا موزوں ترین ملک ہے اور حکومت پاکستان بھی کاروباری حضرات کو بہتر مواقعے فراہم کر رہی ہے، پاکستان میں سی پیک کے باعث جہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کر رہے ہیں وہیں پر غیر ممالک میں مقیم افراد بھی موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے سرمائے کو ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے استعمال میں لائیں ۔

تقریب میں نجی بنک کے چیرمین شجاعت ندیم اور سی او شاہد ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروبار کے بے شمار مواقعے ہیں اور بنکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے لئے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں بلکے مالیاتی تعاون بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید : عرب دنیا