سپریم کورٹ :چیئرمین پیمرا کی تعیناتی پر نوٹس لینے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن طلب

سپریم کورٹ :چیئرمین پیمرا کی تعیناتی پر نوٹس لینے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن طلب
سپریم کورٹ :چیئرمین پیمرا کی تعیناتی پر نوٹس لینے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی پر نوٹس لینے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے چیئرمین پیمراتقرری کیس کی سماعت کی،عدالت نے چیئرمین پیمراکی تقرری پرنوٹس لینے پرسیکرٹری الیکشن کمیشن کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیمرا کی تقرری پرقدغن کیسے لگ سکتی ہے؟چیئرمین پیمراکی تقرری کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں غیرجانبدارلوگ تھے۔
منتخب چیئرمین پیمرا مرزا سلیم بیگ نے کہا کہ چیئرمین بناتوسرکاری نوکری چھوڑدوں گا،اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مرزا صاحب !آپ پرجواعتمادکیا ہے اسے توڑنانہیں،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ پیمراقانون میں ترمیم کے معاملے کاکیابنا؟،سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے قانون میں ترمیم کی منظوری دےدی،چیف جسٹس نے کہا کہ کابینہ نے منظوری دے دی تونگران حکومت آرڈیننس جاری کرے۔