چیف جسٹس پاکستان کی سری لنکااورتھائی لینڈمیں قیدپاکستانیوں کووطن واپس لانے کی ہدایت

چیف جسٹس پاکستان کی سری لنکااورتھائی لینڈمیں قیدپاکستانیوں کووطن واپس لانے ...
چیف جسٹس پاکستان کی سری لنکااورتھائی لینڈمیں قیدپاکستانیوں کووطن واپس لانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سری لنکااورتھائی لینڈمیں قید پاکستانیوں کوواپس لانے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سری لنکااورتھائی لینڈمیں قیدپاکستانیوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ سری لنکا سے قیدیوں کی واپسی کیلئے بات چیت چل رہی ہے جبکہ تھائی لینڈنے 19 قیدیوں کی منتقلی کیلئے35 ہزارڈالرمانگے ہیں۔چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ 35 ہزارڈالرکابندوبست کریں اورقیدیوں کوواپس لائیں ،دونوں ممالک میں پاکستانی قیدی انتہائی بری حالت میں ہیں۔سپریم کورٹ نے دونوں ممالک میں قید پاکستانیوں کوواپس لانے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔