آپ کا عدالت میں پیش ہونا قابل ستائش،آپ دوسروں کیلئے مشعل راہ ہیں،چیف جسٹس کا جاوید ہاشمی سے مکالمہ

آپ کا عدالت میں پیش ہونا قابل ستائش،آپ دوسروں کیلئے مشعل راہ ہیں،چیف جسٹس کا ...
آپ کا عدالت میں پیش ہونا قابل ستائش،آپ دوسروں کیلئے مشعل راہ ہیں،چیف جسٹس کا جاوید ہاشمی سے مکالمہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں اصغرخان کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے جاوید ہاشمی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا عدالت میں پیش ہوناقابل ستائش ہے،آپ دوسروں کیلئے مشعل راہ ہیں،دوسروں پربھی الزام لگے تو آپ کو لیڈ کرناچاہئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،تو ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے ،چیف جسٹس پاکستان نے جاوید ہاشمی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جاوید ہاشمی صاحب! کیا آپ نے پیسے لیے؟،اس پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے 5 سال نیب کیس کاسامناکیا،ایف آئی اے کے سامنے بھی پیش ہوااورلگائے گئے الزامات کوکلیئرکیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کا عدالت میں پیش ہوناقابل ستائش ہے،آپ دوسروں کیلئے مشعل راہ ہیں،دوسروں پربھی الزام لگے تو آپ کو لیڈ کرناچاہئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...