عید سے قبل ہی سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، ایک ہی دن میں سونے کی قیمت کتنی کم ہوئی؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

عید سے قبل ہی سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، ایک ہی دن میں سونے کی قیمت ...
عید سے قبل ہی سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، ایک ہی دن میں سونے کی قیمت کتنی کم ہوئی؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1291 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 روپے اور214 روپے کی کمی واقع ہوئی۔جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر57 ہزار 300 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49 ہزار 124 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

مزید : بزنس /علاقائی /سندھ /کراچی