ریحام خان کی کتاب پر عائشہ گلا لئی بھی میدان میں کود پڑیں

ریحام خان کی کتاب پر عائشہ گلا لئی بھی میدان میں کود پڑیں
ریحام خان کی کتاب پر عائشہ گلا لئی بھی میدان میں کود پڑیں

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ریحام کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کو ریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے، عمران خان کو کون نہیں جانتا، وہ اپنے کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر جانے پہچانے جاتے ہیں، عمران خان اخلاقی زوال کا شکار ہیں اور خواتین پر بری نظر رکھتے ہیں۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان ریحام خان کے خلاف مافیا کی پشت پناہی کر رہے ہیں، تین بچوں کی ماں ریحام خان اکیلی اس مافیا کا مقابلہ کر رہی ہے، پاکستانی خواتین ریحام خان کی مدد کریں، پاکستانی قوم عمران خان کو پہچاننے والی ہے، وہ آئین کے آرٹیکل 62،63 پر پورے نہیں اترتے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد