ویمن ایشیاءکپ، پاکستان نے سری لنکا کو 23 رنز سے شکست دیدی

ویمن ایشیاءکپ، پاکستان نے سری لنکا کو 23 رنز سے شکست دیدی
ویمن ایشیاءکپ، پاکستان نے سری لنکا کو 23 رنز سے شکست دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوالالمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویمنز ایشیاءکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف میچ میں 23 رنز سے فتح حاصل کر لی ہے۔ بسمہ معروف نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 60 رنز بنا کر اور ندا ڈار نے پانچ وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،ارجنٹنیا نے اسرائیل کے ساتھ پری ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا 

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ بسمہ معروف ناقابل شکست 60 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ندا خان نے 38، منیب علی نے 5، جویریہ خان نے 13، ندا ڈار نے 3 اور نین عابدی نے 7 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے رانا سنگھے سب سے کامیاب باﺅلر رہیں جنہوں نے 3 اوورز میں 21 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راناویرا اور دی سلوا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم پاکستانی باﺅلرز کی نپی تلی باﺅلنگ کے سامنے بے بس ہو گئی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکی اور یوں پاکستان نے 23 رنز سے یہ میچ جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نشرہ سندھو اور بسمہ معروف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل