ریحام خان کی کتاب سے متعلق میری پیشنگوئی 100 فیصد سچ ثابت ہو گئی، حنیف عباسی

ریحام خان کی کتاب سے متعلق میری پیشنگوئی 100 فیصد سچ ثابت ہو گئی، حنیف عباسی
ریحام خان کی کتاب سے متعلق میری پیشنگوئی 100 فیصد سچ ثابت ہو گئی، حنیف عباسی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میں نے پیشگوئی کی تھی ریحام کےساتھ جوزیادتی ہوئی وہ کتاب ضرورلکھیں گی،میری پیشگوئی 100فیصد سچ ثابت ہوئی ہے۔

حنیف عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے رمضان میں خاتون سے متعلق جوزبان استعمال کررہے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے، عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ ہونا چاہئے، یہ ملک وقوم کےلئے ناسور ہے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان سے متعلق باتیں میرے کہنے پر نہیں لکھی گئیں،عمران خان نے ریحام سے نہ نکاح میرے کہنے پرکیانہ طلاق میرے کہنے پردی۔یہ دونوں کام دونوں کی رضامندی سے ہوئے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کی سابقہ بیوی نے جھوٹ لکھاہے توپریشانی کیوں ہے؟،عمران خان کی سابقہ بیوی نے سچ لکھا ہے تو برداشت کریں،ان کا کہناتھا کہ پوری پی ٹی آئی اس کتاب سے اس قدرخوفزدہ ہے شاید کبھی اس طرح ہوئی ہو،یہ تو ریحام خان سے پوچھیں وہ تردید کرتی ہے یا نہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد