'الیکشن دھاندلی، خفیہ ہاتھ سیاستدانوں کو استعمال کرکے پھینک دیتے ہیں،جاوید ہاشمی

'الیکشن دھاندلی، خفیہ ہاتھ سیاستدانوں کو استعمال کرکے پھینک دیتے ہیں،جاوید ...
'الیکشن دھاندلی، خفیہ ہاتھ سیاستدانوں کو استعمال کرکے پھینک دیتے ہیں،جاوید ہاشمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کے دوران دھاندلی ہوتی رہی ہے، یہ نواز شریف کا کام نہیں۔ خفیہ ہاتھ ہمیشہ سیاست دانوں کواستعمال کر کے پھینک دیتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماءجاوید ہاشمی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کل رات سپریم کورٹ میں پیشی کا نوٹس ملا اس لیے حاضرہوا۔ وکیل بھی بھیج سکتا تھا مگر عدلیہ کے احترام میں خود پیش ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ الزام لگایا گیا ہے کہ اصغر خان کیس میں آئی ایس آئی نے سیاست دانوں کو پیسہ دیئے، ہم الزام لگائیں تو کہتے ہیں ملک دشمن ہیں۔ اگر آئی ایس آئی ملوث ہے تو اسکا جواب انہوں نے خود دینا ہے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں ڈالا گیا ایف ائی اے نے تحقیقات کیں، میرا نام کہاں سے آیا، کیسے آیا، پھر بھی پانچ سال سزا بھگتی۔ میرا نام پیپلز پارٹی نے اس کیس میں ڈالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے سامنے آج بھی کھڑا ہو کر کہا میں حاضر ہوں۔ یہ جھوٹا الزام ہے اسکو غلط ثابت کرنے کے لیے آج یہاں آیا ہوں۔ جو لوگ پورے ملک میں آپکی جنگ لڑ رہے ہیں وہ ایسا کام کیوں کریں گے۔ جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اس ملک میں الیکشن میں دھاندلی ہوتی رہی ہے، یہ نواز شریف کا کام نہیں۔ خفیہ ہاتھ ہمیشہ سیاست دانوں کواستعمال کر کے پھینک دیتے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد