سوشل میڈیا پر وائرل مشہور پاکستانی فلم مولا جٹ کے ری میک کے اعلان کی حقیقت جا ن کر ہر پاکستانی ہکا بکا رہ گیا،ایسی خبر سامنے آ گئی کہ آپ بھی چونک جائیں گے

سوشل میڈیا پر وائرل مشہور پاکستانی فلم مولا جٹ کے ری میک کے اعلان کی حقیقت جا ...
سوشل میڈیا پر وائرل مشہور پاکستانی فلم مولا جٹ کے ری میک کے اعلان کی حقیقت جا ن کر ہر پاکستانی ہکا بکا رہ گیا،ایسی خبر سامنے آ گئی کہ آپ بھی چونک جائیں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ دنوں یہ خبر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو ئی کہ فلم ’وار‘ کی کامیابی کے ساتھ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے والے بلال لاشاری نے اب مولاجٹ 2 بنانے کیلئے کمر کس لی ہے جو عنقریب سینماءگھروں کی زینت بنے گی۔ وائرل ہوئی اس خبر میں تو یہاں تک کہا گیا کہ فوادخان اور حمزہ علی عباسی اس فلم میں مولاجٹ اور نوری نت کا مشہورِزمانہ کردار ادا کریں گے۔ جبکہ مکو جٹی اور دارونتی کا کردار ادا کرنے کیلئے مائرہ خان اور حمائمہ ملک کو سائن کیا گیا ہے۔او ر ےہ بھی کہ اس فلم کو پنجابی میں ہی فلم بند کیا جائے گا۔ مگر مداحوں کے دل اس وقت ٹوٹ گئے جب بلال لاشاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اس خبر کو محض افواہ قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا ’ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام تر افواہیں غلط ہیں۔ نہ کوئی مولا جٹ 2ہے، نہ ہی کوئی سیکوئل اور نہ ہی کوئی ری میک۔‘

مگر ذرائع کے مطابق بلال لاشاری اسی کا سٹ کے ساتھ دراصل ایک اور فلم پر کام کر رہے ہیں جس کے نام کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی /تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...