ریحام کی کتاب تہمینہ درانی سے لکھوائی گئی : مصطفیٰ کھر

ریحام کی کتاب تہمینہ درانی سے لکھوائی گئی : مصطفیٰ کھر
ریحام کی کتاب تہمینہ درانی سے لکھوائی گئی : مصطفیٰ کھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ  (ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب و مرکزی رہنما تحریک انصاف ملک غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ شریف برادران نے ہمیشہ گری ہوئی حرکتیں کی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ریحام خان سے عمران خان پر کتاب لکھوانا ان کی اخلاقی اور سیاسی شکست ہے ، شریف برادران نے ہی تہمینہ درانی سے کتاب لکھوائی تھی ۔

کوٹ ادو میں  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی شہرت اور عزت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، عمران خان پاکستان کی قوم کیلئے مہاتیر محمد اور طیب اردگان ثابت ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ کل جمعرات کو این اے 181سے کاغذات جمع کراؤں گا۔

یادرہے کہ تہمینہ درانی بھی غلام مصطفیٰ کھر کی اہلیہ رہیں لیکن پھر دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی ۔ اب وہ شہبازشریف کی بیگم ہیں۔