ٹیکنالوجی کمپنی پالو آلٹو کے سی ای او نکیش اروڑا ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والی شخصیت

ٹیکنالوجی کمپنی پالو آلٹو کے سی ای او نکیش اروڑا ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے ...
ٹیکنالوجی کمپنی پالو آلٹو کے سی ای او نکیش اروڑا ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والی شخصیت

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوگل کے سابق چیف بزنس آفیسر اور بھارتی سائبر ٹیکنالوجی کمپنی پالو آلٹو کے سی ای او نکیش اروڑا ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے چیف ایگزیکٹیو آفیسربن گئے ہیں۔ ان کی ماہانہ تنخواہ ایک کروڑ ڈالر سے زائد جبکہ ان کی سالانہ تنخواہ 857 کروڑ انڈین روپے ہوگی۔

انڈیا سے تعلق رکھنے والے نکیش اروڑہ پالو آلٹو نیٹ ورک کے نئے سی ای او بنے ہیں اور ان کی تنخواہ سالانہ 12.8 کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 857 کروڑ انڈین روپے ہوگی۔نکیش کی تنخواہ 6.7 کروڑ روپے ہوگی اور اتنا ہی انھیں بونس ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی انھیں 268 کروڑ روپے کے شیئر ملیں گے جنھیں وہ سات سال تک فروخت نہیں کر پائیں گے۔اگر نکیش، پالو آلٹو کے شیئر کی قیمت سات سالوں کے اندر 300 فیصد بڑھانے میں کامیاب رہیں گے تو انھیں 442 کروڑ روپے اور ملیں گے۔اس کے ساتھ ہی نکیش اپنے پیسے سے پالو آلٹو نیٹ ورک کے 134 کروڑ روپے کے شیئر خرید سکتے ہیں اور اتنی ہی قیمت کے شیئر انھیں اور دیے جائیں گے جنہیںوہ سات سالوں تک بیچ نہیں پائیں گے۔

نکیش سے پہلے ایپل کے سی ای او ٹم کک ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے سی ای او تھے۔ ان کی سالانہ تنخواہ 11.9 کروڑ ڈالر تھی۔سنہ 2014 میں جب نکیش نے گوگل کو چھوڑا تھا تب وہ پانچ کروڑ ڈالر کی سالانہ تنخواہ پر کام کر رہے تھے۔ اس کے بعد نکیش نے سوفٹ بینک جوائن کیا تھا اور یہاں انہوں نے 48.3 کروڑ ڈالر کے شیئر خریدے تھے۔ نکیش اروڑہ 2004 سے 2007 تک گوگل کے یورپ آپریشن کے سربراہ رہے تھے۔2011 میں وہ گوگل میں چیف بزنس آفیسر بن گئے اور اس کے ساتھ ہی وہ اس کیٹیگری میں آگئے جنھیں گوگل سب سے زیادہ تنخواہ دیتا ہے۔

مزید : بزنس /سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...