ڈکیتی کا الزام لگا کر مخالف کو سرعام قتل کردیا گیا

ڈکیتی کا الزام لگا کر مخالف کو سرعام قتل کردیا گیا
ڈکیتی کا الزام لگا کر مخالف کو سرعام قتل کردیا گیا

خانیوال(ویب ڈیسک) چھب کلاں میں ڈکیتی کا الزام لگا کر مخالف کو قتل کردیا ، مقتول کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا .

تفصیل کے مطابق خانیوال کے تھانہ چھب کلاں کے علاقہ 68/69بندرہ ایل میں مظفر کی چک نمبر 42ڈبلیوبی کے لیاقت ڈاہاکے ساتھ دیرنہ دشمنی تھی ، مظفر وغیرہ نے 3ماہ قبل تھانہ چھب کلاں میں بکرا چوری کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا ،اس وجہ سے ان کے درمیان دشمنی چلی آرہی تھی ، مظفر نے لیاقت ڈاہا پر ڈکیتی کا الزام لگا کر اس پر اور اس کے ساتھی فیاض پر کلہاڑی ، ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس سے لیاقت ڈاہا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، اس کا ساتھی فیاض زخمی ہوگیا ، پولیس نے الٹا مرنے والے پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر دیا۔

پولیس کے مطابق لیاقت چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا ، لیاقت کے ورثا کے مطابق دشمنی کی بنا پر ہمارے نو جوان کوقتل کیا گیا ، ہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کریں گے۔ 

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /خانیوال

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...