سکیورٹی اہلکار کمرہ عدالت میں سوگیا، سماعت روکنا پڑی

سکیورٹی اہلکار کمرہ عدالت میں سوگیا، سماعت روکنا پڑی
سکیورٹی اہلکار کمرہ عدالت میں سوگیا، سماعت روکنا پڑی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک )احتساب عدالت اسلام آباد میں کمرہ عدالت کے اندر سادہ لباس میں ملبوس سکیورٹی اہلکار کی نیند کی وجہ سے سماعت روکنا پڑگئی، منگل کے روز سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکار کمرہ عدالت میں سوگیا، دو مرتبہ باآواز بلند اللہ اکبر کہہ کر نیند سے جاگا تو کمرہ عدالت میں سکوت طاری ہوگیا۔

اس پر جج محمد بشیر نے پوچھا کہ یہ کون ہیں، کیا ہوا ہے، تو بتایا گیا کہ سرکاری ملازم نیند سے جاگا ہے، کچھ لمحوں کے لئے سماعت روک دی گئی۔

عدالت کے کہنے پر سکیورٹی اہلکار کمرہ عدالت سے باہر نکل گیا جس کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوگئی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد