بیٹی نے سوتیلی ماں کوذبح کر دیا

بیٹی نے سوتیلی ماں کوذبح کر دیا
بیٹی نے سوتیلی ماں کوذبح کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ خزانہ ابراہیم آباد میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر بیٹی نے اپنی جوان سالہ سوتیلی والدہ کو تیز دھار آلہ سے پے در پے وار کر کے قتل کردیا جبکہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی تلاش و تفتیش شروع کر دی ہے ۔

عبدالمطلب ولد حاجی گل بدین ساکن ابراہیم آباد نے رپورٹ در ج کراتے ہوئے تھانہ خزانہ پولیس کو بتایا کہ وہ جمر ود میں کپڑے کا کاروبار کرتا ہے ، گزشتہ روز وہ کام کی جگہ پر موجود تھا کہ اس دوران گھر سے اطلاع ملی ’’تمہاری دوسری اہلیہ مسماۃ 21سالہ افشاں نے خود کشی کر لی ہے۔ گھر پہنچ جاؤ ‘‘ اور جب وہ گھر پہنچا تو  اہلیہ کی قتل شدہ نعش پڑی تھی ۔

عبدالمطلب نے پولیس کو مزید بتایا ’’افشاں میری دوسری اہلیہ تھی جس سے میری 4ماہ کی بیٹی تھی اور افشاں نے خود کشی نہیں کی بلکہ اس کومیری پہلی بیوی کی بیٹی مسماۃ شوغلہ عمر 17سال نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر تیزدار آلہ سے وار کر کے قتل کیا ہے جو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔ ‘‘ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور