800سے زائد امیدواروں نے کاغذات حاصل کرلئے ، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری عمران کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے

800سے زائد امیدواروں نے کاغذات حاصل کرلئے ، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری عمران ...
800سے زائد امیدواروں نے کاغذات حاصل کرلئے ، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری عمران کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے

لاہور ( ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے 800سے زائد امیدوارون نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ۔ قومی اسمبلی کے 348پنجاب اسمبلی کیلئے 461کاغذات نامزدگی حاصل کئے گئے ۔ پندرہ امیدواران نے کاغذات جمع کرادیئے جن میں قومی اسمبلی کیلئے دس مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں ۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑیں گے ۔ ڈولی نام کے خواجہ سرا نے بھی صوبائی اسمبلی سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ۔

تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ 8جون تک جاری رہے گا۔ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پی پی 147، رانا مشہور نے پی پی 152، اکرم اللہ خان کا کڑ نے پی پی 156، پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری شفیق گجر نے پی پی 160سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 123سے تحریک انصاف کے مہر واجد ، عائشہ احد کے بھائی یوسف احد ، حلقہ 124نعمان قیصر ، حلقہ 125یاسمین راشد ، حلقہ 126حماد اظہر ، حلقہ 127جمشید اقبال چیمہ ، حلقہ 128اعجاز ڈیال ، حلقہ 129سے عبد العلیم خان ، حلقہ 130سے شفقت محمود ، حلقہ 131سے عمران خان ، سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری ، حلقہ 132سے منشا سندھو ، حلقہ 134سے ظہر عباس کھوکھر ، حلقہ 136سے خالد گجر ، حلقہ 133سے اعجاز چودھری نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور نے انتخابی امیدوار کو ہدایت کی ہے کہ جب وہ کاغذات نامزدگی حاصل کرنے یا جمع کروانے آئیں تو کم سے کم لوگوں کو ساتھ لائیں ، دس سے زائد کارکن نہ ہوں ۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیاہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...