”ایک گھنٹے سے بجلی نہیں آ رہی ہے اور۔۔۔“ یووراج سنگھ کے گھر کی بجلی گئی تو ٹوئٹر پر شکوہ کر دیا لیکن ہربھجن سنگھ نے ان کو ایسا جواب دیا کہ ہنسی کا طوفان آ گیا

”ایک گھنٹے سے بجلی نہیں آ رہی ہے اور۔۔۔“ یووراج سنگھ کے گھر کی بجلی گئی تو ...
”ایک گھنٹے سے بجلی نہیں آ رہی ہے اور۔۔۔“ یووراج سنگھ کے گھر کی بجلی گئی تو ٹوئٹر پر شکوہ کر دیا لیکن ہربھجن سنگھ نے ان کو ایسا جواب دیا کہ ہنسی کا طوفان آ گیا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ دنیا کے ان کرکٹرز میں سے ایک ہیں جو ”جگتیں“ لگانے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ دونوں بہترین دوست بھی ہیں اور کئی پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ بھی بہترین تعلقات رکھتے جبکہ دونوں کے درمیان ٹوئٹر پر نوک جھونک بھی جاری رہتی ہے۔

دوستوں کے درمیان مزے کرنا اور مذاق بنانے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے اور ایسا ہی کچھ یووراج اور ہربھجن سنگھ کے درمیان بھی ہے جو ایک دوسرے کو ’جگت‘ لگانے میں ذرا بھی دیر نہیں لگاتے۔

حال ہی میںیووراج سنگھ نے بجلی کی عدم دستیابی کی شکایت کیلئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا تو ہربھجن سنگھ بھی میدان میں آ گئے اور ایسا زبردست جواب دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کاطوفان برپا ہو گیا۔

یووراج سنگھ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”باندرہ میں بجلی گئے ہوئے اب ایک گھنٹے سے زائد ہو گیا ہے۔۔۔ برائے مہربانی کیا یہ ہمیں واپس مل سکتی ہے۔۔۔؟“

یووراج سنگھ کی اس ٹویٹر پر صارفین کے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور جب ہربھجن سنگھ کی نظر اس پر پڑی تو انہوں  نے ایسا جواب دیدیا  کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا۔ انہوں نے لکھا ”بادشاہ!!! بل وقت پرادا کیا کرو۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...